Sunan ibn Majah Hadith 2065 (سنن ابن ماجہ)
[2065]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ،عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَجُلًا ظَاہَرَ مِنَ امْرَأَتِہِ،فَغَشِيَہَا قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ،فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَكَرَ ذَلِكَ لَہُ،فَقَالَ ((مَا حَمَلَكَ عَلَی ذَلِكَ؟)) قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،رَأَيْتُ بَيَاضَ حِجْلَيْہَا فِي الْقَمَرِ،فَلَمْ أَمْلِكْ نَفْسِي أَنْ وَقَعْتُ عَلَيْہَا،فَضَحِكَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَأَمَرَہُ أَلَّا يَقْرَبَہَا حَتَّی يُكَفِّرَ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ظہار کیا،پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس سے ہم بستر ہو گیا،پھر اس نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر واقعہ عرض کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: تو نے ایسا کیوں کیا؟ اس نے کہا: اللہ کے رسول! چاندنی میں میری نظر اس کی پازیبوں پر پڑی،پھر مجھے اپنے آپ پر قابو نہ رہا،اور میں اس سے مباشرت کر بیٹھا رسول اللہ ﷺ ہنس پڑے اور اسے حکم دیا کہ کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس کے قریب نہ جائے۔