Sunan ibn Majah Hadith 2068 (سنن ابن ماجہ)
[2068]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ،وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ حَبِيبٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ،فَقَالَ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ رَجُلًا وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِہِ رَجُلًا فَقَتَلَہُ،قَتَلْتُمُوہُ،وَإِنْ تَكَلَّمَ جَلَدْتُمُوہُ،وَاللہِ لَأَذْكُرَنَّ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَكَرَہُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَنْزَلَ اللہُ آيَاتِ اللِّعَانِ،ثُمَّ جَاءَ الرَّجُلُ بَعْدَ ذَلِكَ يَقْذِفُ امْرَأَتَہُ،فَلَاعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بَيْنَہُمَا،وَقَالَ: ((عَسَی أَنْ تَجِيءَ بِہِ أَسْوَدَ))،فَجَاءَتْ بِہِ أَسْوَدَ جَعْدًا
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جمعے کی رات ہم لوگ مسجد میں تھے کہ ایک آدمی نے کہا: اگر کوئی مرد اپنی بیوی کے ساتھ کسی (غیر) مرد کو (گناہ کی حالت میں) دیکھ کر قتل کر دے تو تم لوگ اسے (قصاص کے طور پر) قتل کر دو گے۔اگر وہ (اپنی بیوی کے مجرم ہونے کی) بات کرے تو تم اسے (الزام تراشی کے طور پر) کوڑے لگاؤ گے۔قسم ہے اللہ کی! میں یہ بات ضررو نبی ﷺ سے عرض کروں گا۔آخر کار اس نے نبی ﷺ سے ذکر کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے لعان کی آیت نازل فرما دیں۔اس کے بعد اس آدمی نے آخر اپنی بیوی پر الزام لگایا تو نبی ﷺ نے ان دونوں (میاں بیوی) کے درمیان لعان کروا دیا۔اور فرمایا: شاید اس عورت کے ہاں سیاہ فام،بچہ پیدا ہو۔چنانچہ سیاہ فام اور گھنگھریالے بالوں والا بچہ ہی پیدا ہوا۔