Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2070 (سنن ابن ماجہ)

[2070] إسنادہ ضعیف

ابن إسحاق لم یصرح بالسماع

انوار الصحیفہ ص 453

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ،قَالَ: ذَكَرَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ امْرَأَةً مِنْ بَلْعِجْلَانَ،فَدَخَلَ بِہَا فَبَاتَ عِنْدَہَا،فَلَمَّا أَصْبَحَ،قَالَ: مَا وَجَدْتُہَا عَذْرَاءَ،فَرُفِعَ شَأْنُہَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَدَعَا الْجَارِيَةَ فَسَأَلَہَا،فَقَالَتْ: بَلَی،قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ،فَأَمَرَ بِہِمَا فَتَلَاعَنَا وَأَعْطَاہَا الْمَہْرَ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے قبیلہ بنؤ عجلان کی ایک عورت سے نکاح کیا،چنانچہ اس نے اس سے صحبت کی اور رات بھر اس کے پاس رہا۔جب صبح ہوئی تو اس نے کہا: میں نے اسے باکرہ (کنواری) نہیں پایا۔اس کا مقدمہ نبی ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے لڑکی کو بلا کر دریافت کیا تو اس نے کہا: میں تو باکرہ تھی،چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں میں لعان کروایا اور لڑکی کو حق مہر دلوایا۔