Sunan ibn Majah Hadith 2082 (سنن ابن ماجہ)
[2082] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2187) نسائي (3457،3458(
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْہِ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ،عَنْ أَبِي الْحَسَنِ،مَوْلَی بَنِي نَوْفَلٍ،قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ ((عَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِيقَتَيْنِ،ثُمَّ أُعْتِقَا،يَتَزَوَّجُہَا؟)) قَالَ: نَعَمْ،فَقِيلَ لَہُ: عَمَّنْ؟ قَالَ: قَضَی بِذَلِكَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ: ((لَقَدْ تَحَمَّلَ أَبُو الْحَسَنِ ہَذَا صَخْرَةً عَظِيمَةً عَلَی عُنُقِہِ))
حضرت ابوالحسن مولی بنو نوفل رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ اگر غلام اپنی بیوی کو (جو کسی کی لونڈی ہو) دو طلاقیں دے دے،پھر وہ دونوں آزاد ہو جائیں تو کیا وہ اس سے (دوبارہ) نکاح کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ان سے کہا گیا: (آپ یہ مسئلہ) کس سے (روایت کرتے ہیں؟) انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے یہی فیصلہ دیا تھا۔ حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ابوالحسن نے اپنی گردن پر بہت بڑی چٹان اٹھا لی ہے۔