Sunan ibn Majah Hadith 2084 (سنن ابن ماجہ)
[2084]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ،أَنَّہُ سَمِعَ زَيْنَبَ ابْنَةَ أُمِّ سَلَمَةَ،تُحَدِّثُ أَنَّہَا سَمِعَتْ أُمَّ سَلَمَةَ،وَأُمَّ حَبِيبَةَ،تَذْكُرَانِ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنَةً لَہَا تُوُفِّيَ عَنْہَا زَوْجُہَا،فَاشْتَكَتْ عَيْنُہَا،فَہِيَ تُرِيدُ أَنْ تَكْحَلَہَا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عِنْدَ رَأْسِ الْحَوْلِ،وَإِنَّمَا ہِيَ أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا))
ام المومنین حضرت ام سلمہ اور ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اس کی ایک بیٹی کا خاوند فوت ہو گیا ہے اور اس کی آنکھیں خراب ہو گئی ہیں اور وہ چاہتی ہے کہ (آنکھوں کے علاج کے لیے) اس کی آنکھوں میں سرمہ لگائے (تو کیا یہ جائز ہے؟) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (جاہلیت میں تو) عورت سال پورا گزرنے پر مینگنی پھینکا کرتی تھی۔(اسلامی شریعت میں تو) یہ عدت صرف چار مہینے دس دن ہے۔