Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2088 (سنن ابن ماجہ)

[2088]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ،وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ خَالِہِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،قَالَ: ((كَانَتْ تَحْتِي امْرَأَةٌ،وَكُنْتُ أُحِبُّہَا،وَكَانَ أَبِي يُبْغِضُہَا،فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَمَرَنِي أَنْ أُطَلِّقَہَا،فَطَلَّقْتُہَا))

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میرے نکاح میں ایک عورت تھی،مجھے وہ پسند تھی لیکن ابا جان اسے پسند نہیں کرتے تھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کو یہ بات بتائی تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ اسے طلاق دے دوں،چنانچہ میں نے اسے طلاق دی۔