Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2105 (سنن ابن ماجہ)

[2105]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ حَلَفَ وَاسْتَثْنَی،إِنْ شَاءَ رَجَعَ،وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ غَيْرُ حَانِثٍ))

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے قسم کھائی اور اِن شاءاللہ کہا تو چاہے وہ (اپنے ارادے سے) رجوع کر لے،چاہے (ارادہ قائم) رہنے دے (اور وہ کام کر لے جس کی قسم کھائی ہے) وہ قسم توڑنے والا (شمار) نہیں ہو گا۔