Sunan ibn Majah Hadith 2109 (سنن ابن ماجہ)
[2109]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزَّعْرَاءِ عَمْرُو بْنُ عَمْرٍو،عَنْ عَمِّہِ أَبِي الْأَحْوَصِ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْجُشَمِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،يَأْتِينِي ابْنُ عَمِّي فَأَحْلِفُ أَنْ لَا أُعْطِيَہُ،وَلَا أَصِلَہُ،قَالَ: ((كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ))
حضرت عوف بن مالک ضشمی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والد (حضرت مالک بن نضلہ جشمی رضی اللہ عنہ) سے روایت کی،انہوں نے فرمایا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس میرا چچا زاد بھائی آتا ہے (کسی بات پر ناراض ہو کر) میں قسم کھا لیتا ہوں کہ اسے کچھ نہیں دوں گا،نہ اس سے صلہ رحمی کروں گا۔آپ نے فرمایا: اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔