Sunan ibn Majah Hadith 2108 (سنن ابن ماجہ)
[2108]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ،عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ،عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ فَرَأَی غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا،فَلْيَأْتِ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ،وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِہِ))
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کوئی قسم کھائے،پھر دوسری چیز اس سے بہتر معلوم ہو تو اسے چاہیے کہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔