Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2111 (سنن ابن ماجہ)

[2111]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينٍ فَرَأَی غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا فَلْيَتْرُكْہَا،فَإِنَّ تَرْكَہَا كَفَّارَتُہَا))

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے،وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں،نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے کوئی قسم کھائی،پھر دوسری بات اس سے بہتر معلوم ہوئی تو اس (قسم والے غلط کام) کو چھوڑ دے۔اسے چھوڑنا ہی اس کا کفارہ ہے۔