Sunan ibn Majah Hadith 2119 (سنن ابن ماجہ)
[2119]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی،عَنْ إِسْرَائِيلَ،ح وحَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِيٍّ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی،عَنْ جَدَّتِہِ،عَنْ أَبِيہَا سُوَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ،قَالَ: خَرَجْنَا نُرِيدُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ فَأَخَذَہُ عَدُوٌّ لَہُ،فَتَحَرَّجَ النَّاسُ أَنْ يَحْلِفُوا،فَحَلَفْتُ أَنَا أَنَّہُ أَخِي،فَخَلَّی سَبِيلَہُ،فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَأَخْبَرْتُہُ أَنَّ الْقَوْمَ تَحَرَّجُوا أَنْ يَحْلِفُوا وَحَلَفْتُ أَنَا أَنَّہُ أَخِي،فَقَالَ: ((صَدَقْتَ،الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ))
حضرت سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔ہمارے ساتھ حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔حضرت وائل رضی اللہ عنہ کو ان کے ایک دشمن نےپکڑ لیا تو لوگوں نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا۔میں نے قسم کھالی کہ وہ میرے بھائی ہیں (یہ ظاہر کیا کہ یہ وائل بن حجر نہیں۔) اس نے انہیں چھوڑ دیا،پھر ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے نبی ﷺ سے (واقعہ) عرض کیا کہ دوسرے افراد نے قسم کھانے میں حرج محسوس کیا اور میں نے قسم کھا لی کہ وہ میرے بھائی ہیں۔تو آپ نے فرمایا: تم نے سچ کہا۔مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے۔