Sunan ibn Majah Hadith 2118 (سنن ابن ماجہ)
[2118] ضعیف
عبدالملک بن عمیر عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ،أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَأَی فِي النَّوْمِ أَنَّہُ لَقِيَ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ الْكِتَابِ،فَقَالَ: نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّكُمْ تُشْرِكُونَ،تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللہُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ،وَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: أَمَا وَاللہِ،إِنْ كُنْتُ لَأَعْرِفُہَا لَكُمْ،قُولُوا: مَا شَاءَ اللہُ،ثُمَّ شَاءَ مُحَمَّدٌ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،عَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ سَخْبَرَةَ،أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّہَا،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِہِ
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان نے خواب میں دیکھا کہ اہل کتاب کے ایک آدمی (کسی یہودی یا عیسائی) سے اس کی ملاقات ہوئی۔اس نے کہا: تم (مسلمان) اچھے لوگ ہو،اگر شرک نہ کرو۔تم کہتے ہو: جو اللہ اور محمد (ﷺ) چاہیں۔اس آدمی نے نبی ﷺ کو یہ خواب سنایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: قسم ہے اللہ کی! میں بھی تمہاری یہ بات محسوس کر رہا تھا۔تم یوں کہا کرو: جو اللہ چاہے،پھر جو محمد (ﷺ) چاہیں۔(م) مذکورہ بالا روایت ایک دوسری سند سے حضرت طفیل بن سخرہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔