Sunan ibn Majah Hadith 2140 (سنن ابن ماجہ)
[2140]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ،عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيْلِيِّ،عَنْ أَبِي الْغَيْثِ،مَوْلَی ابْنِ مُطِيعٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((السَّاعِي عَلَی الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاہِدِ فِي سَبِيلِ اللہِ،وَكَالَّذِي يَقُومُ اللَّيْلَ وَيَصُومُ النَّہَارَ))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: بیوی اور مسکین (کی ضروریات پوری کرنے) کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا،اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے،اور اس شخص کی طرح ہے جو رات کو قیام کرتا اور دن کو روزہ رکھتا ہے۔