Sunan ibn Majah Hadith 2167 (سنن ابن ماجہ)
[2167]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،أَنَّہُ قَالَ: قَالَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِمَكَّةَ: ((إِنَّ اللہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ،وَالْمَيْتَةِ،وَالْخِنْزِيرِ،وَالْأَصْنَامِ))،فَقِيلَ لَہُ عِنْدَ ذَلِكَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ؟ فَإِنَّہُ يُدْہَنُ بِہَا السُّفُنُ،وَيُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ،وَيَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ،قَالَ: ((لَا،ہُنَّ حَرَامٌ))،ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((قَاتَلَ اللہُ الْيَہُودَ،إِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَيْہِمُ الشُّحُومَ فَأَجْمَلُوہُ،ثُمَّ بَاعُوہُ فَأَكَلُوا ثَمَنَہُ))
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے سال مکہ میں فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول ﷺ نے شراب،مردار،خنزیر اور بتوں کی فروخت حرام کر دی ہے۔اس وقت آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! مردہ (جانوروں) کی چربی کے بارے میں فرمائیے،اس سے کشتیوں کو چکنا کیا جاتا ہے،چمڑوں کو لگایا جاتا ہے (اور اس طرح انہیں قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔) اور لوگ (اسے چراغوں میں جلا کر) اس سے روشنی حاصل کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا: نہیں،یہ سب چیزیں حرام ہیں۔پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو تباہ کرے! اللہ نے ان پر چربی حرام کی تو انہوں نے اسے پگھلا کر چین ڈال،اور اس کی قیمت کھا گئے۔