Sunan ibn Majah Hadith 2166 (سنن ابن ماجہ)
[2166]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ،عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّہُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ،فَنَہَاہُ عَنْہُ،فَذَكَرَ لَہُ الْحَاجَةَ،فَقَالَ: ((اعْلِفْہُ نَوَاضِحَكَ))
حضرت حرام بن محیصہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد (حضرت سعد بن محیصہ بن مسعود انصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سینگی لگانے والے کی کمائی کے متعلق دریافت کیا تو نبی ﷺ نے انہیں اس سے منع فرمایا۔انہوں نے اپنے حاجت مند (اور مفلس) ہونے کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: اس کا اپنے اونٹوں کو چارہ کھلا دو۔