Sunan ibn Majah Hadith 2184 (سنن ابن ماجہ)
[2184] إسنادہ ضعیف
ترمذي (1249)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی،وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَی الْمِصْرِيَّانِ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: اشْتَرَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَعْرَابِ حِمْلَ خَبَطٍ،فَلَمَّا وَجَبَ الْبَيْعُ،قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((اخْتَرْ))،فَقَالَ: الْأَعْرَابِيُّ: عَمْرَكَ اللہَ بَيِّعًا
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک اعرابی سے درختوں کے پتوں کی ایک گٹھڑی خریدی۔جب بیع ہو چکی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تجھے اختیار ہے (بیع کو قائم رکھے یا فسخ کر دے)۔اعرابی نے کہا: اللہ آپ جیسے سودا کرنے والے کو لمبی عمر دے۔