Sunan ibn Majah Hadith 2187 (سنن ابن ماجہ)
[2187]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ أَبِي بِشْرٍ،قَالَ: سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ مَاہَكَ،يُحَدِّثُ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ الرَّجُلُ يَسْأَلُنِي الْبَيْعَ وَلَيْسَ عِنْدِي،أَفَأَبِيعُہُ؟ قَالَ: ((لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ))
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک شخص مجھ سے کوئی چیز خریدنا چاہتا ہے جبکہ وہ چیز میرے پاس موجود نہیں،کیا میں اسے وہ چیز بیچ دوں؟ آپ نے فرمایا: جو چیز تیرے پاس نہیں،وہ فروخت نہ کر۔