Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2188 (سنن ابن ماجہ)

[2188]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَزْہَرُ بْنُ مَرْوَانَ،قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَحِلُّ بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ،وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ يُضْمَنْ))

حضرت عمرو بببن شعیب رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد شعیب بن محمد رحمۃ اللہ علیہ سے،اور وہ اپنے دادا حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو چیز تیرے پاس نہیں،اسے بیچنا جائز نہیں،اور جس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی،اس پر نفع لینا بھی جائز نہیں۔