Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2207 (سنن ابن ماجہ)

[2207]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ،قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُہُمُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْہِمْ،وَلَا يُزَكِّيہِمْ،وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ عَلَی فَضْلِ مَاءٍ بِالْفَلَاةِ يَمْنَعُہُ ابْنَ السَّبِيلِ،وَرَجُلٌ بَايَعَ رَجُلًا سِلْعَةً بَعْدَ الْعَصْرِ فَحَلَفَ بِاللہِ لَأَخَذَہَا بِكَذَا وَكَذَا فَصَدَّقَہُ،وَہُوَ عَلَی غَيْرِ ذَلِكَ،وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لَا يُبَايِعُہُ إِلَّا لِدُنْيَا،فَإِنْ أَعْطَاہُ مِنْہَا وَفَی لَہُ،وَإِنْ لَمْ يُعْطِہِ مِنْہَا لَمْ يَفِ لَہُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین آدمی ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کلام نہیں فرمائے گا،نہ ان کی طرف دیکھے گا،نہ انہیں پاک کرے گا،اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ایک وہ آدمی جس کے پاس صحرا میں (چشمے وغیرہ کا) پانی،اس کی ضرورت سے زائد ہے اور وہ مسافر کو اس کے استعمال سے منع کرتا ہے۔(دوسرا) وہ آدمی جس نے عصر کے بعد کسی کے ساہتھ سودا بیچا اور اللہ کی قسم کھا کر کہا کہ اس نے اتنی قیمت میں اسے خریدا ہے۔خریدار نے اسے سچ سمجھ لیا،حالانکہ حقیقت اس کے خلاف تھی۔اور (تیسرا) وہ آدمی جو کسی امام (اسلامی حکمران) کی بیعت کرتا ہے اور وہ صرف حصول دُنیا کے لیے اس کی بیعت کرتا ہے،اگر امام اسے دنیا (کا مال) دے دے تو وفا کرتا ہے اور اگر امام اسے دنیا کا مال نہ دے تو وہ بیعت پر قائم نہیں رہتا (امام کی اطاعت نہیں کرتا۔)