Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2208 (سنن ابن ماجہ)

[2208]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنِ الْمَسْعُودِيِّ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ،عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ،عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ،عَنْ أَبِي ذَرٍّ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُہُمُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْہِمْ،وَلَا يُزَكِّيہِمْ،وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ)) فَقُلْتُ: مَنْ ہُمْ؟ يَا رَسُولَ اللہِ فَقَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا،قَالَ: ((الْمُسْبِلُ إِزَارَہُ،وَالْمَنَّانُ عَطَاءَہُ،وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَہُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ))

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں فرمائے گا،نہ ان کی طف دیکھے گا،نہ انہیں پاک کرے گا،اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون ہیں؟ وہ تو ناکام رہے اور بہت خسارے میں رہے۔آپ نے فرمایا: اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے تک) لٹکانے ولاا،(کوئی چیز) دے کر احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر اپنے مال کی رغبت دلانے والا۔