Sunan ibn Majah Hadith 2221 (سنن ابن ماجہ)
[2221]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكًا أَبَا صَفْوَانَ بْنَ عُمَيْرَةَ قَالَ بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْہِجْرَةِ فَوَزَنَ لِي فَأَرْجَحَ لِي
حضرت ابو صفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ ایک پاجامہ فروخت کیا۔آپ نے (اس کی قیمت کے طور پر سونا،چاندی یا غلہ) مجھے تول کر عطا فرمایا اور جھکتا ہوا تولا۔