Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2236 (سنن ابن ماجہ)

[2236]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اللہُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِہَا قَالَ وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً أَوْ جَيْشًا بَعَثَہُمْ فِي أَوَّلِ النَّہَارِ قَالَ وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا فَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَہُ فِي أَوَّلِ النَّہَارِ فَأَثْرَی وَكَثُرَ مَالُہُ

حضرت صخر بن وداعہ غامدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے اللہ! میری امت کے لیے صبھ کا وقت بابرکت بنا دے۔انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب کوئی فوجی دستہ یا لشکر روانہ فرماتے تو صبح کے وقت روانہ فرماتے تھے۔ حضرت عمارہ بن حدید رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: حضرت صخر رضی اللہ عنہ تاجر تھے،وہ اپنا تجارتی قافلہ صبح کے وقت روانہ فرمایا کرتے تھے،چنانچہ وہ خوشحال ہو گئے اور ان کا مال زیادہ ہو گیا۔