Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2241 (سنن ابن ماجہ)

[2241] إسنادہ ضعیف جدًا

جابر الجعفي: ضعیف رافضي مدلس

انوار الصحیفہ ص 458، 459

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ أَشْہَدُ عَلَی الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ أَبِي الْقَاسِمِ ﷺ أَنَّہُ حَدَّثَنَا قَالَ بَيْعُ الْمُحَفَّلَاتِ خِلَابَةٌ وَلَا تَحِلُّ الْخِلَابَةُ لِمُسْلِمٍ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ سچ بولنے والے،اور جنہیں سچی خبریں دی گئیں،(یعنی) ابوالقاسم (رسول اللہ ﷺ) نے ہمیں حدیث سنائی اور فرمایا: ان مادہ جانوروں کی فروخت دھوکا ہے جن کا دودھ روکا گیا ہو۔اور مسلمان کے لیے دھوکا بازل حرام ہے۔