Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2252 (سنن ابن ماجہ)

[2252]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اشْتَرَی أَحَدُكُمْ الْجَارِيَةَ فَلْيَقُلْ اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَہَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَہَا عَلَيْہِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّہَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَہَا عَلَيْہِ وَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ وَإِذَا اشْتَرَی أَحَدُكُمْ بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذِرْوَةِ سَنَامِہِ وَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی شخص کوئی لونڈی خریدے تو یہ دعا پڑھے: (اللہم انی اسالک خیرہا وخیر ما جبلتہا علیہ واعوذبک من شرہا وشر ما جبلتہا علیہ) اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور جن عادات پر تو نے اسے پیدا کیا ہے ان کی بھلائی مانگتا ہوں۔اور اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور جن عادات پر تو نے اسے پیدا کیا ہے ان کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اور برکت کی دعا کرے۔اور جب کوئی شخص اونٹ خریدے تو ان کی کوہان کی بلندہ پر ہاتھ رکھ کر برکت کی دعا کرے اور وہی الفاظ پڑھے۔