Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2251 (سنن ابن ماجہ)

[2251]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ لَيْثٍ صَاحِبُ الْكَرَابِيسِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ قَالَ لِي الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ ہَوْذَةَ أَلَا نُقْرِئُكَ كِتَابًا كَتَبَہُ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ قُلْتُ بَلَی فَأَخْرَجَ لِي كِتَابًا فَإِذَا فِيہِ ہَذَا مَا اشْتَرَی الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ ہَوْذَةَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللہِ ﷺ اشْتَرَی مِنْہُ عَبْدًا أَوْ أَمَةً لَا دَاءَ وَلَا غَائِلَةَ وَلَا خِبْثَةَ بَيْعَ الْمُسْلِمِ لِلْمُسْلِمِ

حضرت عبدالمجید بن وہب رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت عداء بن خالد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تجھے ایک تحریر نہ پڑھواؤں جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے عطا فرمائی تھی؟ میں نے کہا: جی ہاں۔انہوں نے مجھے تحریر نکال کر دکھائی۔اس میں یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے: یہ اس چیز کی دستاویز ہے جو عداء بن خالد بن ہوذہ (رضی اللہ عنہ) نے محمد رسول اللہ ﷺ سے خریدی۔اس نے نبی ﷺ سے ایک غلام یا ایک ایسی لونڈی خریدی ہے جسے کوئی بیماری نہیں،کوئی بری عادت نہیں اور نہ حرام کا مال ہے۔یہ بیع ایک مسلمان کی ایک مسلمان سے ہوئی ہے۔