Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2256 (سنن ابن ماجہ)

[2256]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَرْزُقُنَا تَمْرًا مِنْ تَمْرِ الْجَمْعِ فَنَسْتَبْدِلُ بِہِ تَمْرًا ہُوَ أَطْيَبُ مِنْہُ وَنَزِيدُ فِي السِّعْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَصْلُحُ صَاعُ تَمْرٍ بِصَاعَيْنِ وَلَا دِرْہَمٌ بِدِرْہَمَيْنِ وَالدِّرْہَمُ بِالدِّرْہَمِ وَالدِّينَارُ بِالدِّينَارِ لَا فَضْلَ بَيْنَہُمَا إِلَّا وَزْنًا

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ہمیں ادنیٰ قسم کی کھجوریں عنایت فرماتے۔ہم ان کے بدلے میں ان سے بہتر کھجوریں،زیادہ نرخ پر خرید لیتے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک صاع کھجوروں کا دو صاع سے تبادلہ یا ایک درہم کا دو درہموں سے تبادلہ جائز نہیں۔درہم کے بدلے میں درہم اور دینار کے بدلے میں دینار ہوتا ہے۔ان دونوں کے درمیان،سوائے وزن کی کمی بیشی کے،کوئی فضیلت نہیں۔