Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2257 (سنن ابن ماجہ)

[2257]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ الدِّرْہَمُ بِالدِّرْہَمِ وَالدِّينَارُ بِالدِّينَارِ فَقُلْتُ إِنِّي سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ غَيْرَ ذَلِكَ قَالَ أَمَا إِنِّي لَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ ہَذَا الَّذِي تَقُولُ فِي الصَّرْفِ أَشَيْءٌ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَمْ شَيْءٌ وَجَدْتَہُ فِي كِتَابِ اللہِ فَقَالَ مَا وَجَدْتُہُ فِي كِتَابِ اللہِ وَلَا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَلَكِنْ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّمَا الرِّبَا فِي النَّسِيئَةِ

حضرت ابو صالح رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا کہ درہم کے بدلے میں درہم اور دینار کے بدلے میں دینار ہوتا ہے۔میں نے کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو (اس کے برعکس) دوسری بات کہتے سنا ہے۔ابو سعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے ملا تھا۔میں نے انہیں کہا: آپ صرف (درہم و دینار کے تبادلے) کے بارے میں جو کچھ فرماتے ہیں،کیا یہ مسئلہ آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے یا اللہ کی کتاب میں (اس کے بارے میں) کچھ دیکھا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے یہ مسئلہ نہ اللہ کی کتاب میں پایا ہے،نہ اللہ کے رسول ﷺ سے سنا ہے لیکن مجھے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بتایا تھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرماای ہے: سود صرف ادھار میں ہوتا ہے۔