Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2258 (سنن ابن ماجہ)

[2258]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ الرِّبْعِيِّ عَنْ أَبِي الْجَوْزَاءِ قَالَ سَمِعْتُہُ يَأْمُرُ بِالصَّرْفِ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ وَيُحَدَّثُ ذَلِكَ عَنْہُ ثُمَّ بَلَغَنِي أَنَّہُ رَجَعَ عَنْ ذَلِكَ فَلَقِيتُہُ بِمَكَّةَ فَقُلْتُ إِنَّہُ بَلَغَنِي أَنَّكَ رَجَعْتَ قَالَ نَعَمْ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ رَأْيًا مِنِّي وَہَذَا أَبُو سَعِيدٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنَّہُ نَہَی عَنْ الصَّرْفِ

حضرت ابو جوزاء رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے (براہ راست) سنا کہ وہ بیع صرف کا حکم دیتے تھے (اسے جائز کہتے تھے) اور ان سے یہ قول روایت کیا جاتا تھا،پھر مجھے خبر ملی کہ انہوں نے اس قول سے رجوع کر لیا ہے،چنانچہ میں ان سے مکہ جا کر ملا اور عرض کیا: مجھے خبر ملی ہے کہ آپ نے (صَرف کے جواز سے) رجوع کر لیا ہے۔انہوں نے فرمایا: ہاں! وہ قول میری اپنی رائے تھی۔اور یہ ابو سعید رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے بیع صرف سے منع فرمایا ہے۔