Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2262 (سنن ابن ماجہ)

[2262]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ حَبِيبٍ وَسُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ الْحِمَّانِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ أَوْ سِمَاكٌ وَلَا أَعْلَمُہُ إِلَّا سِمَاكًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنْتُ أَبِيعُ الْإِبِلَ فَكُنْتُ آخُذُ الذَّہَبَ مِنْ الْفِضَّةِ وَالْفِضَّةَ مِنْ الذَّہَبِ وَالدَّنَانِيرَ مِنْ الدَّرَاہِمِ وَالدَّرَاہِمَ مِنْ الدَّنَانِيرِ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ إِذَا أَخَذْتَ أَحَدَہُمَا وَأَعْطَيْتَ الْآخَرَ فَلَا تُفَارِقْ صَاحِبَكَ وَبَيْنَكَ وَبَيْنَہُ لَبْسٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَقَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں اونٹ بیچا کرتا تھا۔میں چاندی کے بدلے میں سونا،سونے کے بدلے میں چاندی،درہموں کے بدلے میں دینار اور دیناروں کے بدلے میں درہم لے لیا کرتا تھا،پھر میں نے آپ ﷺ سے دریافت کیا تو نبی علیہ السلام نے فرمایا: جب ایک چیز لے اور دوسری دے تو اپنے ساتھی سے جدا نہ ہو جب تک معاملہ صاف نہ ہو جائے۔یہ روایت ایک دوسری سند سے سعید بن جبیر کے شاگردوں سے شک کے بغیر سماک بن حرب کے واسطے سے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔