Sunan ibn Majah Hadith 2264 (سنن ابن ماجہ)
[2264]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَإِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَا حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَی الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ مَوْلًی لِبَنِي زُہْرَةَ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ اشْتِرَاءِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَہُ سَعْدٌ أَيَّتُہُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَاءُ فَنَہَانِي عَنْہُ وَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ سُئِلَ عَنْ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ فَقَالَ أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا نَعَمْ فَنَہَی عَنْ ذَلِكَ
قبیلہ بنو زہرہ کے مولیٰ حضرت ابو عیاش زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے جو کوسُلت کے عوض خریدنے کا مسئلہ پوچھا تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان میں بہتر جنس کون سی ہے؟ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے کہا: (میں نے کہا:) جو۔تو سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے اس تبادلے سے منع فرما دیا اور فرمایا: میں نے خود سنا کہ رسول اللہ ﷺ سے خشک کھجور کے عوض تازہ کھجور خریدنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: کیا تازہ کھجور خشک ہو کر (وزن میں) کم ہو جاتی ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے کہا: جی ہاں۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس بیع سے منع فرما دیا۔