Sunan ibn Majah Hadith 2281 (سنن ابن ماجہ)
[2281] ضعیف
الولید لم یصرح بالسماع المسلسل
وللحدیث طریق ضعیف عند الدار قطني فی المؤتلف والمختلف (1388/3)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَامٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ إِنَّ بَنِي فُلَانٍ أَسْلَمُوا لِقَوْمٍ مِنْ الْيَہُودِ وَإِنَّہُمْ قَدْ جَاعُوا فَأَخَافُ أَنْ يَرْتَدُّوا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ مَنْ عِنْدَہُ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْيَہُودِ عِنْدِي كَذَا وَكَذَا لِشَيْءٍ قَدْ سَمَّاہُ أُرَاہُ قَالَ ثَلَاثُ مِائَةِ دِينَارٍ بِسِعْرِ كَذَا وَكَذَا مِنْ حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِسِعْرِ كَذَا وَكَذَا إِلَی أَجَلِ كَذَا وَكَذَا وَلَيْسَ مِنْ حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: فلاں لوگ مسلمان ہو گئے ہیں،ان کا تعلق یہود سے ہے اور وہ بھوکے ہیں (ان کے پاس خوراک موجود نہیں) مجھے خطرہ ہے کہ وہ (بھوک کی وجہ سے) مرتد ہو جائیں گے۔تو نبی ﷺ نے فرمایا: کسی کے پاس (کچھ مال) موجود ہے؟ ایک یہودی نے کہا: میرے پاس اتنی مقدار ہے (اس نے چیز کا نام بھی لیا تھا) اس نے غالبا کہا: تین سو دینار۔(اور کہا کہ میں اس کے عوض) فلاں بھاؤ سے،فلاں باغ سے (وصول کرون گا) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: فلاں بھاؤ سے،اتنی مدت کے ادھار پر،لیکن فلاں باغ سے نہیں (باغ کے تعین کی شرط نہ لگائیں)۔