Sunan ibn Majah Hadith 2282 (سنن ابن ماجہ)
[2282]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ امْتَرَی عَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ كُنَّا نُسْلِمُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَعَہْدِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ عِنْدَ قَوْمٍ مَا عِنْدَہُمْ فَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَی فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ
حضرت عبداللہ بن ابو مجالد یا ابو مجالد سے روایت ہے،انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن شداد اور حضرت ابو برزہ رضی اللہ عنہ کا بیع سلم کے بارے میں اختلاف ہو گیا۔انہوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔میں نے (ان کی خدمت میں حاضر ہو کر) ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے زمانہ مبارک میں گندم،جو،منقی اور کھجور ان لوگوں سے پیشگی رقم دے کر خرید لیتے تھے جن کے پاس (اس وقت) وہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے عبدالرحمٰن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔