Sunan ibn Majah Hadith 2285 (سنن ابن ماجہ)
[2285]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا وَقَالَ إِذَا جَاءَتْ إِبِلُ الصَّدَقَةِ قَضَيْنَاكَ فَلَمَّا قَدِمَتْ قَالَ يَا أَبَا رَافِعٍ اقْضِ ہَذَا الرَّجُلَ بَكْرَہُ فَلَمْ أَجِدْ إِلَّا رَبَاعِيًا فَصَاعِدًا فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ أَعْطِہِ فَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ أَحْسَنُہُمْ قَضَاءً
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک آدمی سے جوان اونٹ قرض لیا اور فرمایا: جب زکاۃ کے اونٹ آئیں گے،ہم تجھے (ایک اونٹ) ادا کر دیں گے۔جب اونٹ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ابو رافع! اس شخص کو اس کا جوان اونٹ ادا کر دو۔لیکن مجھے چار دانت یا اس سے زیادہ عمر ولا اونٹ ہی ملا۔میں نے نبی ﷺ کو 0صورت حال سے) آگاہ کیا تو آپ نے فرمایا: وہی دے دو،بہترین لوگ وہ ہوتے ہیں جو اچھے طریقے سے (قرض) ادا کرتے ہیں۔