Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2302 (سنن ابن ماجہ)

[2302]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ قَامَ فَقَالَ لَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُكُمْ مَاشِيَةَ رَجُلٍ بِغَيْرِ إِذْنِہِ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَی مَشْرُبَتُہُ فَيُكْسَرَ بَابُ خِزَانَتِہِ فَيُنْتَثَلَ طَعَامُہُ فَإِنَّمَا تَخْزُنُ لَہُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيہِمْ أَطْعِمَاتِہِمْ فَلَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدُكُمْ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِہِ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (خطاب فرمانے کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: کوئی شخص کسی کا جانور کا دودھ بلا اجازت نہ لے۔کیا تم میں سےکسی کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ کوئی اس کے کمرے میں آ کر اس کے غلہ محفوظ رکھنے کی جگہ کا دروازہ توڑے اور غلہ نکال کر لے جائے؟ لوگوں کے جانوروں کے تھنوں میں ان (مالکوں) کی خوراک محفوظ ہوتی ہے،اس لیے کوئی آدمی کسی شخص کا جانور اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔