Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2303 (سنن ابن ماجہ)

[2303] إسنادہ ضعیف

سلیط و ذہیل مجہولان (تقریب: 2521،1843) وحجاج بن أرطاۃ: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 461

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ سَلِيطِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الطُّہَوِيِّ عَنْ ذُہَيْلِ بْنِ عَوْفِ بْنِ شَمَّاخٍ الطُّہَوِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ إِذْ رَأَيْنَا إِبِلًا مَصْرُورَةً بِعِضَاہِ الشَّجَرِ فَثُبْنَا إِلَيْہَا فَنَادَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرَجَعْنَا إِلَيْہِ فَقَالَ إِنَّ ہَذِہِ الْإِبِلَ لِأَہْلِ بَيْتٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ ہُوَ قُوتُہُمْ وَيُمْنُہُمْ بَعْدَ اللہِ أَيَسُرُّكُمْ لَوْ رَجَعْتُمْ إِلَی مَزَاوِدِكُمْ فَوَجَدْتُمْ مَا فِيہَا قَدْ ذُہِبَ بِہِ أَتُرَوْنَ ذَلِكَ عَدْلًا قَالُوا لَا قَالَ فَإِنَّ ہَذَا كَذَلِكَ قُلْنَا أَفَرَأَيْتَ إِنْ احْتَجْنَا إِلَی الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ فَقَالَ كُلْ وَلَا تَحْمِلْ وَاشْرَبْ وَلَا تَحْمِلْ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک سفر میں ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔(راستے میں ایک جگہ) ہمیں کیکر کے درکٹوں تکلے کچھ تھن بندھی اونٹنیاں نظر آئیں۔ہم ان کے پاس جمع ہو گئے۔(اس پر) ہمیں رسول اللہ ﷺ نے آواز دی تو ہم آپ کے پاس واپس آ گئے۔آپ نے فرمایا: یہ اونٹنیاں ایک مسلمان گھرانے کی ہیں۔اللہ کے بعد یہی ان کے لیے خوراک کا ذریعہ اور برکت کا باعث ہیں۔کیا تمہیں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ تم اپنے توشہ دانوں کے پاس پہنچو تو دیکھو کہ ان میں جو کچھ تھا،کوئی لے گیا ہے؟ کیا تم اسے انصاف سمجھتے ہو؟ صحابہ رضی اللہ عنھم نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: یہ معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ہم نے عرض کیا: اگر ہمیں کھانے پینے کی ضرورت ہو تو (ہم کیا کریں؟) آپ نے فرمایا: کھا لو اور ساتھ نہ لے جاؤ،پی لو اور ساتھ نہ لے جاؤ۔