Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2314 (سنن ابن ماجہ)

[2314]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَہَدَ فَأَصَابَ فَلَہُ أَجْرَانِ وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَہَدَ فَأَخْطَأَ فَلَہُ أَجْرٌ قَالَ يَزِيدُ فَحَدَّثْتُ بِہِ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فَقَالَ ہَكَذَا حَدَّثَنِيہِ أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ

حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا کہ آپ نے فرمایا: جب فیصلہ کرنے والا فیصلہ کرے اور اجتہاد کر کے صحیح بات تک پہنچ جائے تو اس کے لیے دو ثواب ہیں۔اور جب فیصلہ کرے لیکن اجتہاد کرنے میں اس سے غلطی ہو جائے تو اس کے لیے ایک ثواب ہے۔یہی روایت ایک دوسری سند دے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔