Sunan ibn Majah Hadith 2319 (سنن ابن ماجہ)
[2319]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ سَعِيدٍ أَبُو عُبَيْدَةَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِيہِ حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ يَعْمَرَ أَنَّ أَبَا الْأَسْوَدِ الدِّيلِيَّ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ ادَّعَی مَا لَيْسَ لَہُ فَلَيْسَ مِنَّا وَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنْ النَّارِ
حضرت ابوذر (جندب بن جنادہ غفاری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے،انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے: جو شخص اس چیز کا دعویٰ کرے جو اس کی نہیں تو وہ ہم میں سے نہیں،اسے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہیے۔