Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2325 (سنن ابن ماجہ)

[2325]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَی قَالَا حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ ہَاشِمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نِسْطَاسٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ حَلَفَ بِيَمِينٍ آثِمَةٍ عِنْدَ مِنْبَرِي ہَذَا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنْ النَّارِ وَلَوْ عَلَی سِوَاكٍ أَخْضَرَ

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے میرے اس منبر کے پاس گناہ والی (جھوٹی) قسم کھائی،اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے اگرچہ تازہ مسواک کے لیے (قسم کھائی) ہو۔