Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2332 (سنن ابن ماجہ)

[2332] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (3570)

انوار الصحیفہ ص 463

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ ابْنَ مُحَيِّصَةَ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ كَانَتْ ضَارِيَةً دَخَلَتْ فِي حَائِطِ قَوْمٍ فَأَفْسَدَتْ فِيہِ فَكُلِّمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِيہَا فَقَضَی أَنَّ حِفْظَ الْأَمْوَالِ عَلَی أَہْلِہَا بِالنَّہَارِ وَعَلَی أَہْلِ الْمَوَاشِي مَا أَصَابَتْ مَوَاشِيہِمْ بِاللَّيْلِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةَ بْنُ ہِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ نَاقَةً لِآلِ الْبَرَاءِ أَفْسَدَتْ شَيْئًا فَقَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِمِثْلِہِ

حضرت حرام بن سعد بن محیصہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت براء بن عازب بن ھارث رضی اللہ عنہ کی ایک اونٹنی لوگوں کے کھیت چر جایا کرتی تھی۔وہ کچھ لوگوں کے باغ میں جا گھسی اور اسے خراب کر دیا۔رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں واقعہ عرض کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ مال (باغ وغیرہ) کی حفاظت دن کے وقت (باغ کے) مالکوں کی ذمے داری ہے۔اور رات کو جانور جو کچھ خراب کریان اس کی تلافی جانوروں کے مالکوں کے ذمے ہے۔ امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک دوسری سند سے یہ روایت براء بن عازب سے بیان فرمائی کہ آل براء کی ایک اونٹنی نے کسی کی کھیتی وغیرہ خراب کر دی تو آپ نے مذکورہ حدیث کی مثل ہی فیصلہ فرمایا۔