Sunan ibn Majah Hadith 2345 (سنن ابن ماجہ)
[2345]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَہُ سِتَّةُ مَمْلُوكِينَ لَيْسَ لَہُ مَالٌ غَيْرُہُمْ فَأَعْتَقَہُمْ عِنْدَ مَوْتِہِ فَجَزَّأَہُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کے چھ غلام تھے۔اس کا ان کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا۔اس نے وفات کے وقت ان سب کو آزاد کر دیا۔رسول اللہ ﷺ نے ان کے (تین) حصے کیے،پھر دو غلاموں کو آزاد کر دیا اور چار غلاموں کو رہنے دیا۔