Sunan ibn Majah Hadith 2363 (سنن ابن ماجہ)
[2363]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَامَ فِينَا مِثْلَ مُقَامِي فِيكُمْ فَقَالَ احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّی يَشْہَدَ الرَّجُلُ وَمَا يُسْتَشْہَدُ وَيَحْلِفَ وَمَا يُسْتَحْلَفُ
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مقام جابیہ میں ہم سے خطاب فرمایا: آپ نے اس میں فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمارے اندر اسی طرح کھڑے ہوئے تھے جس طرح میں تمہارے اندر کھڑا ہوں،پھر فرمایا: میرے صحابہ کے بارے میں میرا خیال رکھنا،پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان (صحابہ) سے متصل ہوں گے (یعنی رابعین)،پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان (تابعین) سے متصل ہوں گے (یعنی تبع تابعین)،اس کے بعد جھوٹ عام ہو جائے گا حتی کہ آدمی گواہی دے گا،حالانکہ اس سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔اور وہ قسم کھائے گا،حالانکہ اس سے قسم نہیں کی جائے گی۔