Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2362 (سنن ابن ماجہ)

[2362]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ قَالَ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَبْدُرُ شَہَادَةُ أَحَدِہِمْ يَمِينَہُ وَيَمِينُہُ شَہَادَتَہُ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا: کون لوگ بہتر ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے زمانے کے (مومن) افراد،پھر جو ان سے متصل ہوں گے،پھر جو ان سے متصل ہوں گے،پھر ایسے لوگ آ جائیں گے جن کی گواہی ان کی قسم سے پہلے اور ان کی قسم ان کی گواہی سے پہلے آئے گی۔