Sunan ibn Majah Hadith 2372 (سنن ابن ماجہ)
[2372] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (3599) ترمذي (2299،2300)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْعُصْفُرِيُّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَسَدِيِّ عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ الصُّبْحَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَامَ قَائِمًا فَقَالَ عُدِلَتْ شَہَادَةُ الزُّورِ بِالْإِشْرَاكِ بِاللہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَلَا ہَذِہِ الْآيَةَ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَاءَ لِلَّہِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بِہِ
حضرت خریم (بن اخرم بن شداد بن عمرو) بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے صبح کی نماز پڑھائی،پھر جب آپ نے سلام پھیرا تو کھڑے ہو گئے اور فرمایا: جھوٹی گواہی کو شرک کے برابر قرار دیا گیا ہے۔آپ نے تین بار یہ بات ارشاد فرمائی،پھر یہ آیت پڑھی: قرآن (وَٱجْتَنِبُوا۟ قَوْلَ ٱلزُّورِ ﴿حُنَفَآءَ لِلَّہِ غَیْرَ مُشْرِکِینَ بِہِۦ) /قرآن اور جھوٹی بات سے پرہیزکرو۔اللہ کی توحید کو مانتے ہوئے،اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے۔