Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2376 (سنن ابن ماجہ)

[2376]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَخْبَرَاہُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ أَبَاہُ نَحَلَہُ غُلَامًا وَأَنَّہُ جَاءَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يُشْہِدُہُ فَقَالَ أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَہُ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْہُ

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک غلام ہبہ کیا۔وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ کو اس پر گواہ بنا لیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم نے اپنی تمام اولاد کو یہی کچھ دیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں۔آپ نے فرمایا: پھر اسے واپس لے لو۔