Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2380 (سنن ابن ماجہ)

[2380]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَی لَہُ وَلِعَقِبِہِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُہُ حَقَّہُ فِيہَا فَہِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِہِ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے: جس نے کسی شخص کو عمری کے طور پر کچھ دیا تو وہ اس (وصول کرنے والے) کا اور اس کے بچوں کا ہے۔عمری کرنے والے کی بات سے اس میں اس کا حق ختم ہو گیا،وہ چیز اس کی ہے جسے عمر بھر کے لیے دی گئی،اور اس کی اولاد کے لیے ہے۔