Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2382 (سنن ابن ماجہ)

[2382]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا رُقْبَی فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا فَہُوَ لَہُ حَيَاتَہُ وَمَمَاتَہُ قَالَ وَالرُّقْبَی أَنْ يَقُولَ ہُوَ لِلْآخَرِ مِنِّي وَمِنْكَ مَوْتًا

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رقبی کچھ نہیں،جسے رقبی کے طور پر کوئی چیز دی گئی،وہ زندگی میں بھی اور مرنے پر بھی اسی کی ہے۔راوی نے بیان کیا: رقبی کا مطلب دوسرے سے یہ کہنا ہے: یہ چیز اس کی ہے جو ہم دونوں میں سے بعد میں فوت ہو۔