Sunan ibn Majah Hadith 2392 (سنن ابن ماجہ)

[2392]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ يَعْنِي عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عُمَرَ أَنَّہُ تَصَدَّقَ بِفَرَسٍ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَبْصَرَ صَاحِبَہَا يَبِيعُہَا بِكَسْرٍ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَسَأَلَہُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَا تَبْتَعْ صَدَقَتَكَ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں ایک گھوڑا صدقہ کیا۔پھر (بعد میں) انہوں نے دیکھا کہ اس کا مالک (جسے وہ گھوڑا صدقہ کے طور پر دیا گیا تھا) اسے کم قیمت پر بیچ رہا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کے متعلق مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: اپنا صدقہ مت خریدو۔