Sunan ibn Majah Hadith 2394 (سنن ابن ماجہ)
[2394]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ جَاءَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِجَارِيَةٍ وَإِنَّہَا مَاتَتْ فَقَالَ آجَرَكِ اللہُ وَرَدَّ عَلَيْكِ الْمِيرَاثَ
حضرت عبداللہ بن بریدہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد (حضرت بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنی والدہ کو ایک لونڈی صدقہ کے طور پر دی تھی۔اب والدہ فوت ہو گئی ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ نے تجھے اجر دے دیا اور وہ (لونڈی) وراثت کے طور پر تیرے پاس واپس آ گئی۔