Sunan ibn Majah Hadith 2407 (سنن ابن ماجہ)

[2407]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَوْہَبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أُتِيَ بِجَنَازَةٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْہَا فَقَالَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِكُمْ فَإِنَّ عَلَيْہِ دَيْنًا فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ أَنَا أَتَكَفَّلُ بِہِ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ بِالْوَفَاءِ قَالَ بِالْوَفَاءِ وَكَانَ الَّذِي عَلَيْہِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ أَوْ تِسْعَةَ عَشَرَ دِرْہَمًا

حضرت ابو قتادہ (حارث بن ربعی انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،(انہوں نے فرمایا:) نبی ﷺ کے پاس ایک جنازہ لایا گیا تاکہ آپ اس کی نماز جنازہ ادا فرمائیں تو آپ نے فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو (میں نہیں پڑھوں گا) اس پر قرض ہے۔حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں اس کی ذمے داری اٹھاات ہوں۔نبی ﷺ نے فرمایا: (ذمہ داری) پوری کرو گے؟ انہوں نے کہا: پوری کروں گا۔اور اس کا قرض اٹھارہ یا انیس درہم تھا۔