Sunan ibn Majah Hadith 2408 (سنن ابن ماجہ)
[2408] إسنادہ ضعیف
نسائي (4690)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ ہِنْدٍ عَنْ ابْنِ حُذَيْفَةَ ہُوَ عِمْرَانُ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ مَيْمُونَةَ قَالَ كَانَتْ تَدَّانُ دَيْنًا فَقَالَ لَہَا بَعْضُ أَہْلِہَا لَا تَفْعَلِي وَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْہَا قَالَتْ بَلَی إِنِّي سَمِعْتُ نَبِيِّي وَخَلِيلِي ﷺ يَقُولُ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدَّانُ دَيْنًا يَعْلَمُ اللہُ مِنْہُ أَنَّہُ يُرِيدُ أَدَاءَہُ إِلَّا أَدَّاہُ اللہُ عَنْہُ فِي الدُّنْيَا
حضرت عمران بن حذیفہ رحمۃ اللہ علیہ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قرض لیا کرتی تھیں۔ان کے گھر کے کسی فرد نے اس کو نا مناسب سمجھتے ہوئے عرض کیا: آپ ایسا نہ کیا کریں۔انہوں نے فرمایا: کیوں نہ لوں؟ میں نے اپنے نبی اور اپنے محبوب ﷺ سے یہ فرمان سنا ہے: جو مسلمان قرض لیتا ہے اور اللہ کو اس کے بارے میں یہ علم ہوتا ہے کہ وہ اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض دنیا ہی میں اتار دیتا ہے۔